عثمان بزدار کا آئی جی پنجاب اور ٹیم کے لیے 50 لاکھ انعام کا اعلان

آج لاہور میں شاہراہ قائد اعظم آمد اور کاشت کاروں کو دی گئی جدید زرعی مشینری و آلات کے معائنے کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ’موٹر وے واقعے کا مرکزی ملزم گرفتار ہو چکا ہے، میں آئی جی پنجاب اور انویسٹی گیشن ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔‘

عثمان بزدار نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’میں آئی جی پنجاب اور ٹیم کے لیے 50 لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں۔‘

عثمان بزدار نے کہا حکومت پنجاب سبسڈی دے کر جدید مشینری کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے، ہم نے دو سال کے عرصے میں وسیع بنجر زمین کو کاشت کے قابل بنایا جس کی وجہ سے رواں سال گندم اور چنے کی اضافی پیداوار ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گجرپورہ اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر 14 روز کے لیے جیل بھیج دیا ہے جب کہ کیس کے دوسرے ملزم شفقت کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے

Courtesy Ary News