سعید غنی ، وقار مہدی، نجمی عالم اور دیگر نے جناح گراؤنڈ کا دورہ کیا

پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی ، وقار مہدی، نجمی عالم اور دیگر نے جناح گراؤنڈ کا دورہ کیا.

ان رہنماؤں نے 18 اکتوبر کو پیپلزپارٹی کی میزبانی میں جناح گراؤنڈ میں پی ڈی ایم کے جلسہ کے حوالے سے جاری تیاریوں کا جائزہ لیا.

جلسہ گاہ میں اسٹیج، لائٹس اور دیگر پر جاری کام پر اطمینان کا اظہار کیا.

18 اکتوبر کا جلسہ ملکی تاریخ کا نہ صرف تاریخی جلسہ ہوگا بلکہ یہ جلسہ موجودہ نااہل، نالائق اور سلیکٹیڈ وزیراعظم اور ان کی کٹھ پتلی حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا. سعید غنی

اس وقت عوام جس بدترین معاشی بحران کا شکار ہے، مہنگائی، بے روزگاری، گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ان سب سے پریشان عوام اس جلسہ میں شرکت کرکے ان نااہل حکمرانوں کے خلاف اپنا ووٹ دے گی. سعید غنی

18 اکتوبر کا جلسہ سے قبل ہی وزیراعظم سمیت ان کے تمام نالائق وزراء کو بوکھلاہٹ میں مبتلا کرچکا ہے. وقار مہدی

یہ جلسہ نہ صرف اس ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا بلکہ یہ جلسہ اس ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کا پیش خیمہ ہوگا. وقار مہدی