وفاقی و صوبائی حکومتیں قیمتوں کو اعتدال پر لائیں – کوکب اقبال چیئرمین کنزیومر ایسوی ایشن آف پاکستان

kokab iqbal chairman consumer association

منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی- غیر معیاری ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں – ناپ تول میں ہیراپھیری کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹنے کی ہدایت- کمشنر کراچی کی ٹاسک فورس کی فوری بحالی، کمشنر کراچی ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت پورے ملک کے عوام مہنگائی سے پریشان ہیں – وفاقی و صوبائی حکومتیں قیمتوں کو اعتدال پر لائیں – کوکب اقبال چیئرمین کنزیومر ایسوی ایشن آف پاکستان
کراچی ( )اجنا س کی حد سے زیادہ ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی- سندھ فوڈ اتھارٹی، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، کمشنرٹاسک فورس میڈیا کے نمائندوں کے ہمراہ دودھ میں ملاوٹ، ناپ تول کو چیک کرے- اشیائے ضرورت کو صارفین کی دسترس میں رکھنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں – یہ بات کمشنر کراچی ڈاکٹر سہیل راجپوت نے اشیائے صرف کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کا جائزہ اجلاس سے کمشنر آفس میں خطاب کرتے ہوئے کہی- اس موقع پر صارفین کی نمائندہ تنظیم کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال کنزیومر رائٹس پروٹیکشن کونسل کے چیئرمین شکیل بیگ، ایمنٹی کمیٹی کے چیئرمین عمران شہزاد، ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی، ایڈیشنل کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز ہیڈ کوارٹر بھی موجود تھے- کمشنر کراچی نے کہا کہ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ کیا وجہ ہے کہ تمام چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان بڑھتا جارہا ہے- کیا طلب اور رسد کا فرق ہے یا پھر منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ہورہی ہے- انہوں نے اس موقع پر تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود روزانہ کی بنیا دپر قیمتوں کو چیک کریں اور منافع خوروں پر نہ صرف جرمانہ کریں بلکہ ان کو جیل بھی بھیجا جائے- کمشنر کراچی ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کمشنر ٹاسک فورس کی فوری بحالی کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس میں صارفین تنظیموں کے اور میڈیا کے نمائندے بھی شامل ہیں تاکہ پرائس چیکنگ کو موثر بنایا جاسکے کیونکہ اکثر شکایات موصول ہوتی ہیں کہ جرمانے کی رقم ادھر ادھر ہوجاتی ہے اور موثر طریقے سے پرائس چیکنگ نہیں ہوتی جس سے منافع خوروں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں – اجلاس میں صارفین کی نمائندہ تنظیم کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال نے بتایا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے مسلسل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے جس کی اصل وجہ یہ بھی ہے کہ منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی نہیں ہورہی – دودھ نہ صرف ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری مل رہا ہے بلکہ ناپ تول میں بھی ہیراپھیری ہورہی ہے- دوکانوں پر پرائس لسٹ نہ ہی لگائی جارہی ہے اور نہ ہی اس پر عمل کیا جارہا ہے- ضرورت اس امر کی ہے کہ صارفین کی داد رسی کے لئے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں اور منافع خوروں کو عبرناک سزا ئیں دی جائیں تاکہ انہیں منافع خوری کی جرأت نہ ہوسکے-


کوکب اقبال نے کہا کہ پورے ملک کی عوام مہنگائی سے پریشان ہیں – یہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ے کہ وہ قیمتوں کو اعتدال پر لائیں – انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے متوسط طبقہ اور خصوصی طور پر غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کو بہت مشکلات کا سامنا ہے – کیونکہ کرونا کی وجہ سے لوگوں کے ذرائع آمدنی بہت محدود ہوکر رہے گئے ہیں – ا نہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی موثر حکمت عملی کے تحت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیااقدامات کئے جائیں گے- اس موقع پر کنزیومر رائٹس پروٹیکشن کونسل کے چیئرمین شکیل بیگ اور کنزیومر ایمنٹی کمیٹی کے چیئرمین عمران شہزاد نے طبعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا-