صوبائی حکومت نے دو سینئر خواتین ڈاکٹروں کو گریڈ بیس میں ترقی دے دی

صوبائی حکومت نے دو سینئر خواتین ڈاکٹروں کو گریڈ بیس میں ترقی دے دی۔صوبائی سلیکشن بورڈ نمبر1 کی منظوری اور مجاز اتھارٹی چیف منسٹر سندھ کی منظوری سے جن دو خواتین ڈاکٹروں کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے ان میں ڈاکٹر نوشین قادری زوجہ ابرار حسین اور ڈاکٹر غزالہ شاہین بنت محمد اسلم میمن شامل ہیں دونوں خواتین ڈاکٹروں کی اگلے گریڈ میں ترقی کے حوالے سے چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی منظوری سے نوٹیفکیشن 12 اکتوبر کو جاری کیا گیا ۔