معروف وکیل اور اسلامک لائرز موومنٹ کے مرکزی نائب صدر غلام قادر جتوئی انتقال کرگئے

ایڈووکیٹ غلام قادر جتوئی 85 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔ مرحوم نے سکھر سے وکالت شروع کی تھی بعد ازاں کراچی شفٹ ہو گئے تھے۔

وہ بڑے عرصے تک اسلامک لائرز موومنٹ سندھ کے صدر بھی رہے اور وکلاءکے انتخابات میں بھی بھرپور حصہ لیتے رہے۔ غلام قادر جتوئی سود، قانون کے متعلق کتابوں کے مصنف سمیت 70 کی دھائی میں سندھی زبان میں ادبی اور فکری ماہانہ پرچہ، ِ” جھان نو“ بطور ایڈیٹر نکالتے رہے۔ پسماندگان میں چار بیٹے دو بیٹیاں اور 2 بیگمات کو سوگوار چھوڑا ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل 13 اکتوبرکو (آج) بعد نماز ظہر (30:1 ) بجے ان کی رہائش گاہ مسجد ابو بکر گولڈن ہائٹس بلاک 13 گلستان جوہر میں ادا کی جائے گی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، قیم امیر العظیم ، نائب امراءلیاقت بلوچ، اسد اللہ بھٹو، ڈاکٹر معراج الہدیٰ، اسلامک لائرز مومینٹ پاکستان کے صدر خان افضل ایڈوکیٹ،امیر صوبہ محمد حسین محنتی، قیم صوبہ کاشف شیخ ، سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا و دیگر ذمہ داران نے ایڈوکیٹ غلام قادرجتوئی کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ، درجات بلندی اور پسماندگان کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔