حکومت سندھ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے خصوصی افراد کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانا چاہتی ہے سید قاسم نوید قمر


کراچی۔12۔ اکتوبر۔ وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ خصوصی افراد کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہم آہنگی کی کوشش کر رہا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے حکومت سندھ تعلیمی اور بحالی مراکز کے ذریعہ ان خصوصی افراد کو تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کر رہی ہے ۔ یہ بات انہوں نے پیر کو اسکاو ¿ٹ آڈیٹوریم کراچی میں بطور مہمان خصوصی عالمی یوم ذہنی صحت سے متعلق دماغی صحت سے متعلق دماغی فالج کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مذکورہ پروگرام محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ اور ہمدرد یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے تعاون سے منعقدہ کیا گیا تھا۔ اس موقع پر وائس چانسلر ہمدرڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن نے بھی خطاب کیا۔ سیکرٹری محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ پرویز احمد سیہر ، شفیق الرحمن پراچہ ، اور دیگر معزز مہمانوں نے بھی

تقریب میں شرکت کی۔سید قاسم نوید قمر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے خصوصی افراد کے لئے خصوصی سرٹیفیکیٹ جاری کرنے ، خصوصی قومی شناختی کارڈز کے اجرائ، پانچ فیصد ملازمتوں کے کوٹہ پر عمل درآمد ، سماعت سے محروم افراد کے لئے ڈرائیونگ لائسنس کا اجرائ، خصوصی افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرنے جیسے بہت سے اقدامات کئے ہیں اور خصوصی افراد میں اعتماد پیدا کرنے کیلئے کھیلوں کی سہولیات کی فراہم کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر سرکاری تنظیموں کا تعاون بھی اہم ہے کیونکہ ان کے تعاون کے بغیر ہم اپنا مقصد حاصل نہیں کرسکیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ ہم خصوصی افراد کو وقار کے ساتھ آزادانہ زندگی گزارنے کے قابل بنانا چاہتے ہیں اور امید ہے کہ ہمیں جلد ہی اس عظیم خواب کی تعبیر کرسکیں گے۔
ہینڈ آو ¿ٹ نمبر 713 (ایم یو)