قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، دھونی کے حق میں بول پڑے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سابقہ بھارتی کپتان مہیندرا سنگھ دھونی کے حق میں سامنے آگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہد آفریدی نے ایم ایس دھونی اور ان کے اہلِ خانہ کو ملنے والی دھمکیوں پر سخت ردِ عمل دیا۔

انھوں نے دھونی کے اہلِ خانہ کو ملنے والی دھمکیوں کی مذمت کی اور کہا کہ وہ اسے رویے کے حق دار نہیں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک صارف نے شاہد آفریدی کا پیغام جاری کیا جس میں سابق کپتان نے کہا تھا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ دھونی اور ان کے اہلِ خانہ کو کس طرح کی دھمکیاں ملی ہیں، لیکن یہ ٹھیک نہیں ہے اور یہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔‘
آفریدی نے کرکٹ کے لیے دھونی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایم ایس دھونی نے بھارتی کرکٹ کو ایک نئی بلندی پر پہنچایا، وہ اپنے جونیئرز اور سینیئرز کو ساتھ لے کر چلے، ان کے ساتھ اس طرح کا رویہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں دھونی کی ٹیم کی شکست کے بعد کچھ صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر میمز بنائی گئیں، لیکن کچھ نے انھیں اور ان کے اہلِ خانہ کو ہی دھمکیاں دے ڈالیں