یونس خان نوجوانوں کے ساتھ ’ٹیپ بال‘ کرکٹ کھیل کر خوش

ماضی کے عظیم کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان مہمند ایجنسی کے علاقے پڑانگ غار میں نوجوانوں کے ساتھ ’ٹیپ بال‘ کرکٹ کھیل کر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

یونس خان نے حال ہی میں مہمند ڈیم کا دورہ کیا اس کے بعد پڑانگ غار میں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی
ٹورنامنٹ میں یونس خان نے خود بھی کرکٹ کھیلی، اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کرکٹر نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی۔

یونس خان نے لکھا کہ انہیں طویل مدت بعد ٹیپ بال کرکٹ کھیل کر بہت مزہ آیا۔
بیٹنگ کوچ نے خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں واقع دریا کے کنارے خوبصورت مقام سرداریاب پر لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ مقام تازہ مچلھی کے لیے خاصا مشہور ہے