جس پارٹی نے ہمیں اتنی عزت بخشی اس کیلئے اگر جان کی قربانی بھی دینا پڑے تو وہ بھی کم ہے

کراچی ( 12 اکتوبر) صوبائی وزیر برائے انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریاتی پارٹی ہے، جس میں ہم ایک خاندان کی طرح رہتے ہیں۔ یہاں کوئی ذاتی مفادات کی بنا پر تعلق قائم نہیں کرتا بلکہ پیپلز پارٹی

کے جیالے نظریئے کی خاطر اپنی قربانیاں دیتے ہیں۔ فیس بک لائیو سیشن کے ذریعے جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان بہت سی ایسی آزمائشوں سے گزرے، دوسری جماعتیں جن کا تصور بھی نہیں کر سکتیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمیں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو نے یہ پیغام دیا کہ ہم اپنا سر کٹوا تو سکتے ہیں لیکن جھکا نہیں سکتے۔ اج اسی لیگیسی کے ساتھ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری اپنے جیالوں کے ہمراہ تمام صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے لیکن حق اور سچ کا علم گرنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ ایک روشن اور جمہوری تاریخ ہے، ضیا الحق، پرویز مشرف سمیت کوئی بھی ڈکٹیٹر ہمیں نہیں جھکا سکا۔ اج بھی سب جانتے ہیں کہ عمران خان کو کیسے سیلیکٹ کیا گیا اور وہ کن کے کاندھوں پر کھڑا ہے، ڈراوے دھمکاوے ہمارے لئے نئے نہیں ہیں، ہمارے بڑوں نے جیلیں دیکھی ہیں، ہم نے جیلیں بھگتی ہیں۔ ہمارے بچے بھی یہ جیلیں دیکھیں گے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی سے ہمارا عشق کم نہیں ہوگا۔ نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے اپنے سیاسی سفر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میری سیاسی تربیت اپنی جلا وطنی کے دوران خود شہید بی بی نے کی، جس دوران محترمہ شہید لندن میں جلاوطنی کے دن گزار رہی تھی، ان دنوں میں تعلیم کے سلسلے میں لندن مقیم تھا۔ یوں میں اکثر محترمہ کی خدمت میں حاضر ہوتا اور ان سے سیاسی تربیت حاصل کرتا رہا۔ محترمہ میرے لئے ایک شفیق والدہ کی طرح تھیں، میرے گریجویٹ ڈنر میں بھی شہید رانی نے شرکت کی، جسے میں کبھی نہیں بھول سکتا۔ جس پارٹی نے ہمیں اتنی عزت بخشی اس کیلئے اگر جان کی قربانی بھی دینا پڑے تو وہ بھی کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت نے ملک و قوم کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں، جب محترمہ نے اپنی جلا وطنی کو ختم کرتے ہوئے کراچی میں لینڈ کیا تو وہ اس وقت اپنی جان کو لاحق خطرات سے پوری طرح آگاہ تھیں، اس کے باوجود اپنی عوام کی محبت نے محترمہ کو تمام خطرات سے بے نیاز کر دیا تھا۔ جیالے کارکنان کی محترمہ کیلئے محبت بڑی والہانہ تھی۔ صوبائی وزیر نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کبھی ناخن کی بھی قربانی نہیں دی، ان کو ملک و قوم کے مصائب و الائم کا کیا پتا؟؟ عمران خان کی حکومت میں پورا ملک تباہی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف کی حکومت ختم ہوئی اور عمران خان نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت ملکی خسارہ 23 ٹریلین تھا۔ ملکی خسارہ 23 ٹریلین تک 70 سال میں پہنچا جبکہ عمران خان کی حکومت کے دو سال میں یہ خسارہ 43 ٹریلین تک پہنچ چکا۔ جتنا خسارہ ملک کو 70 سالوں میں ہوا سیلیکٹڈ نے اتنا خسارہ صرف دو سال میں ہی ملک کو پہنچا دیا ہے۔ نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا کہ یہ ہماری اور ملک و قوم کی خوش قسمتی ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں اللہ نے ہمیں ایک دلیر اور سنجیدہ لیڈر سے نوازا ہے۔ انشاء اللہ بلاول بھٹو وزیر اعظم بن کر ملک کے تمام مسائل کو حل کریں گے۔ وزیر اعظم کی کرسی بلاول بھٹو زرداری کا حق ہے اور جیالے یہ انہیں یہ حق دلوا کر ہی دم لیں گے۔ اپنی وزارت کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے بتایا کہ ہم 9 جامعات میں مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کر رہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ تمام سرکاری جامعات میں وائی فائی فراہم کیا جائے۔ اس کے علاوہ ہم سندھ کی یونیورسٹیوں میں ائی ٹی فیسلٹیشن سینٹر بنانے جارہے ہیں۔ جس کے تحت فری وائی فائی اور کمپیوٹر لیب فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری وزارت ہیلتھ منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم تیار کرکے متعدد سرکاری اسپتالوں کو فراہم کر چکی ہے، اس سسٹم کے ذریعے اسپتالوں میں دستیاب سہولیات اور داخل مریضوں کی تمام انفارمیشن ایک کلک پر آسانی سے مل جاتی ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ اگلے تین سالوں میں ہم یہ سسٹم سندھ کے تمام اسپتالوں کو فراہم کردیں۔ انہون فیس بک لائیو سیشن کے دوران اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کے ذریعے نگرانی کے منصوبے پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے آئ بی اے میں انکیوبیشن سینٹر بھی قائم کئے ہیں جہاں ہم مختلف اسٹارٹ اپس کو تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں، اب تک 11 پروجیکٹس کو ہم ڈھائی ڈھائی لاکھ کی معاونت فراہم کر چکے ہیں۔ متعدد اسٹوڈنٹس ہمارے انکیو بیشن سسٹم سے فائدہ اٹھا کر اج امریکا اور برطانیہ جیسے ممالک میں اپنے کاروبار شروع کر چکے ہیں۔ صوبائی وزیر کے فیس بک لائیو سیشن کے دوران لائٹ کا انا جانا بھی لگا رہا، جس پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلیکٹڈ نیازی نے ملک میں ہر چیز کا بحران پیدا کر دیا ہے، یہ ہمیں پتھروں کے دور میں واپس بھیجنا چاہتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی ایسا کبھی نہیں ہونے دے گی۔ نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی للکار کے بعد سے حکرانوں کی پتلونیں گیلی ہوچکی ہیں اور ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہے، پیپلز پارٹی ملک پر نیازی کی صورت میں مسلط عذاب سے جکد ملک و قوم کو نجات دلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اج بلاول بھٹو زرداری وہ کردار ادا کر رہے ہیں جو نوابزادہ نصر اللہ خان نے پچاس سال کے تجربے کے بعد ادا کیا تھا۔یہی وجہ ہے کہ اج حکرانوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں اور وفاقی وزرا سب کام چھوڑ کر اپوزیشن کے خلاف میڈیا پر مہم میں مصروف ہیں۔ آخر میں صوبائی وزیر نے فیس بک لائیو پر موجود تمام جیالوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سوشل میڈیا کے ذریعے ہمیشہ رابطے میں رہیں گے تمان دوست اپنی تجاویز فیس بک اور دیگر ٹولز کے ذریعے مجھ تک بھیجیں، انہوں نے یقین دلایا کہ مجھ تک پہنچنے والی ہر تجویز پر غور کیا جائے گا اور اس پر عمل بھی کیا جائے گا۔

میڈیا ایڈوائزر
03082087351