اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک: وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج بلالیا

ملکی سیاسی صورتحال، حکومت مخالف اپوزیشن تحریک پر حکمران جماعت بھی متحرک ہو گئی، وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی امور پر پارٹی رہنماؤں کا اہم مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی 7 رکنی پولیٹیکل کمیٹی ممبران شریک ہوں گے، ملکی سیاسی صورتحال اور حکومتی حکمت عملی پر غور ہوگا، اپوزیشن تحریک اور حکومت مخالف بیانیہ پر مشاورت ہوگی، وفاقی وزراء سیاسی صورتحال پر تجاویز دینگے۔

اپوزیشن بیانیہ کے مقابلہ میں جوابی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی، حکومتی و اتحادی ارکان پارلیمنٹ سے رابطوں پر مشاورت ہوگی، کابینہ اجلاس میں بنائی گئی کمیٹیاں فعال بنانے پر مشاورت ہوگی

Courtesy Duniya