بلدیاتی انتخابات اگلے سال مارچ اپریل میں ہونگے، بشارت راجہ

پنجاب کے صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات اگلے سال مار چ اپریل میں منعقد کرائےجائیں گے اور پی ٹی آئی

کےامیدوار کلین سویپ کریں گے۔جلسوں میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دینگے، کارکنوں کی محنت سے پی ٹی آئی اقتدار میں آئی اور کارکن وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں۔اپوزیشن کا جارحانہ رویہ سمجھ سے بالا تر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کلر سیداں ٹاؤن کے سابق ناظم اور پی ٹی آئی کے رہنما حافظ ملک سہیل اشرف کی والدہ کی وفات پرفاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کے دوران کیا۔ بشارت راجہ نے مزیدکہاکہ سیاست میں ذاتیات کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ،جمہوریت میں جلسے جلوس سب کا حق ہے مگر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی، پنجاب کے غیور عوام کرپٹ ٹولے کے بہکاوے میں آکر سڑکوں پر امن و امان کی صورتحال کو خراب نہیں ہونے دیں گے ۔ایک اشتہاری شخص اس ملک کی قیادت کرنے کا سوچ رہا ہے۔انہوں نے

کہاجو لوگ ملک کو لوٹنے میں مصروف رہے وہ احتساب سے بچ نہیں سکتے،عمران خان اصولوں پر ڈٹ جانے والا لیڈر ہے۔تمام حکومتی اسٹیک ہولڈر ایک پیج پر ہیں ،تحریک انصاف کا ایجنڈا پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے۔

Courtesy jang news