حکومت کیخلاف فیصلہ کن مارچ کا عندیہ

حکومت کیخلاف فیصلہ کن مارچ کا عندیہ

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ حکومت کو گھر بھیجا جائے ، قیادت جب مناسب سمجھے گی استعفوں کا فیصلہ کریں گے اورکوئی جماعت استعفوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی ۔ 16اکتوبرکو نا اہل حکومت کے خلاف ریفرینڈم ہوگا،سیاسی کارکنوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کراچی،لاہور،کوئٹہ میں جلسےکیےجائیں گے، آئین ہمیں پرامن احتجاج کاحق دیتا ہےاورجلسوں کے بعد ریلیاں نکالی جائیں گی۔

ادویات کی قیمتیں 6 گنا بڑھ گئی ہیں، عوام 2 وقت کی روٹی کوترس گئے ہیں، عام آدمی کے لیے گھر کا بجٹ مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کرائے کے ترجمانوں کی ڈیوٹیاں لگا رکھی ہیں، اوچھے ہتھکنڈوں سے 16 اکتوبر کے جلسے کو فرق نہیں پڑے گا، پی ڈی ایم کی قیادت شرکت کرے گی۔ ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف بےبنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے اور یہ 16اکتوبر کے جلسے پر اثر اندا ز ہونے کی کوشش ہے۔ لوگ حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔ مقدمات سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو مصروف رکھنے کی سازش ہے۔
دوسری جانب مریم نواز کی نیب آفس میں پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں انسداددہشت گردی کی عدالت میں کیپٹن (ر) صفدر ، رانا ثنا اللہ اور دیگر لیگی رہنماؤں کی عبوری درخواست ضمانت پر آج سماعت ہوئی ، رانا ثنا اللہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر ، رانا ثنا اللہ اور دیگر لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 15اکتوبر تک توسیع کردی

    Courtesy gnn news