خاتون رکن اسمبلی کی گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان پر الزامات کی بوچھاڑ

پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی نے الزامات , خدشات اور تحفظات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یا میرے خاندان والوں میں سے کسی کو کچھ ہوا تو اسکی ذمہ داری گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان پر عائد ہوگی کیونکہ وہ پہلے بھی ان پر دو مرتبہ قاتلانہ حملہ کروا چکے ہیں گورنر قبضہ مافیا کی سرپرستی کررہے ہیں اور ہم بہن بھائیوں کی کروڑوں روپے مالیت کی زمین انکے قبضے میں ہے کامران بنگش ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ میں اسمبلی میں شور شرابا کرتی ہوں جب بچوں پر ظلم ہوگا جب خواتین کو نمائندگی اور بولنے کی اجازت نہیں ملے گی تو شور شرابہ کروں گی. ان خیالات کا اظہار انہوں نےپشاور پریس کلب میں اپنے بھائی اور بہنوئی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. نگہت اورکزئی کا کہنا تھا کہ مجھ پر ڈی ایس پی کے تبادلہ کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام جھوٹ ہے کیا میں صرف ایک ڈی ایس پی کے تبادلے کے لیئے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگاوں گی، ہم بہن بھائی اپنے حق کے لیے لڑ رہے ہیں ہماری

زمینوں پر گورنر شاہ فرمان کی ایما پر قبضہ گروپ پنجے گاڑھے ہوئے ہے جب کوئی نہیں سن رہا تو پیٹرول چھڑکنا لازمی تھا
————jang—news—–