دشمن کی اس گھناؤنی سازش کو ناکام بنانے کے لئے ہمیں آپس کے گروہی اختلافات اور تعصبات سے بالا تر ہوکر غم کی اس گھڑی میں ہمیں متحد رہنا چاہیئے

پاکستان کے معروف تاجر اور سماجی رہنما عقیل کریم ڈھیڈھی نے مہتمم جامعہ فاروقیہ کراچی ممتاز عالم دین مولانا محمد عادل خان کی دہشت گردی کے واقعے میں شہادت پر دلی رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عقیل کریم ڈھیڈھی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مولانا محمد عادل خان کے تمام لواحقین اور جامعہ فاروقیہ کے طلبا و اساتذہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں

اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی مولانا عادل خان کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام سے نوازے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل کا حوصلہ عطا فرمائیں


اس موقعہ پر عقیل کریم ڈھیڈھی نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ دشمن کی اس گھناؤنی سازش کو ناکام بنانے کے لئے ہمیں آپس کے گروہی اختلافات اور تعصبات سے بالا تر ہوکر غم کی اس گھڑی میں ہمیں متحد رہنا چاہیئے اور دشمن کی اس مزموم سازش کو اپنے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے