ایک کے بعد ایک علماء پر کئے جانے والے قاتلانہ حملے لمحہ فکر یہ ہیں۔ یہ قتل ملک میں انتشار اور فرقہ واریت پھیلانے کی گھناؤنی سازش ہے۔


پاکستان کی ترقی ملک دشمن عناصر سے ہضم نہیں ہو رہی ہے:الطاف شکور
ملک دشمن قوتیں معاشی شہہ رگ کو برباد کرنے کی کوشش کر رہی ہیں
مولانا عادل خان پر حملہ پاکستان کے امن وامان پر وار ہے
عوام سربازار قتل کئے جارہے ہیں،عزتیں پامال ہو رہی ہیں، حکمران کہاں ہیں؟
ففتھ جنریشن وار سے نمٹنے کے لئے عوام فوج کے ہاتھ مضبوط کرے
پاسبان مذہبی انتشار اور فرقہ واریت سے پاک ماحول کے لئے جدوجہد کر رہی ہے

کراچی ( ) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ مولانا عادل خان پر حملہ پاکستان کے امن وامان پر وار ہے۔ مولانا عاد ل کا قتل پاکستان کے امن کا قتل ہے۔ ملک دشمن قوتیں ملک کی معاشی شہہ رگ کو برباد کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ عوام سربازار قتل کئے جارہے ہیں خواتین اور بچوں کی عزتیں پامال کی جارہی ہیں، حکمران کہاں ہیں؟ ملک کو مذہبی شدت پسندی کی طرف دھکیل کر انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پاکستان کی ترقی ملک دشمن عناصر سے ہضم نہیں ہو رہی ہے۔ دشمنوں کی آنکھوں میں پاکستان کانٹے کی طرح کھٹک رہا ہے۔ پاکستان کی بقا میں امت مسلمہ کی بقا مضمر ہے۔ پاکستان کے مخلص اسٹیک ہولڈرز مل کر کام کریں۔ ففتھ جنریشن وار سے نمٹنے کے لئے عوام فوج کے ہاتھ مضبوط کرے۔ کراچی میں امن و امان کا قیام چارٹرڈ سٹی سے ہی مشروط ہے۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی ملک میں مذہبی انتشار اور فرقہ واریت سے پاک ماحول کے قیام کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔

پاسبان پبلک سیکریٹریٹ میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف شکور نے جامعہ فاروقیہ کے مولانا عادل خان کے سفاکانہ قتل پر اظہار افسوس کیا ہے۔ ایک کے بعد ایک علماء پر کئے جانے والے قاتلانہ حملے لمحہ فکر یہ ہیں۔ یہ قتل ملک میں انتشار اور فرقہ واریت پھیلانے کی گھناؤنی سازش ہے۔ جب سے اپوزیشن نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے ملک میں لاقانونیت کے واقعات تواتر کے ساتھ ہو رہے ہیں۔ یہ محض اتفاق نہیں ہو سکتا۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام اور علماء کی جان و مال کی حفاظت میں ناکام کیوں ہیں؟ کیا وہ بھی ملک کو فرقہ واریت کی أگ میں جلتے دیکھ کر بے بس ہیں یا اس سازش میں برابر کے شریک ہیں؟ علماء کرام صبر کا دامن ہاتھ سے مت چھوڑیں اور ملکی سالمیت کے خلاف قتل و غارت گری کے واقعات پر پوری قوم کو اتحاد کی لڑی میں پرونے کے لئے پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے مشن و مقصد کا ساتھ دیں۔ مسلمان ان سازشی عناصر سے ہوشیار رہیں۔ سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت ملک کو لسانیت اور فرقہ واریت کی آگ میں جھونکا جا رہا ہے۔ تمام مسالک کے علماء ملک کو غیر مستحکم بنانے اور قوم کو لڑوانے کی اس سازش کو ناکام بنا نے میں اپنا کردار ادا کریں۔ سیاسی جماعتیں حقیقی مسائل کی طرف توجہ کرنے کی بجائے اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں نااہل اور بے حس ہاتھوں میں ہیں #

جاری کردہ:پاسبان پریس انفارمیشن سیل، کراچی
اعظم منہاس: چیئرمین پریس اینڈ انفارمیشن سیل0300-9204794
عزیز فاطمہ: میڈیا کوآرڈینٹر: 0345-3399224 محمود خان تاجک:پریس سیکریٹری 0323-2002142
(یہ خبر اور دعوت نامہ آپ کو بذریعہ ای میل بھی ارسال کردیا گیا ہے)