مضافاتی بستیوں کو نظر انداز کیا جانا شرم ناک عمل ہے قیص شیخ

مضافاتی بستیوں کو نظر انداز کیا جانا شرم ناک عمل ہے قیص شیخ
یوسف گوٹھ میں فری تندور اور کلینک جلد فعل ہوجائیں گے

کراچی (اسٹاف رپوٹر )انسان دوست سماجی رہنما قیص شیخ نے سرجانی کے علاقے یوسف گوٹھ میں جاری سماجی وفلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے علاقے کا دورہ کیا اور اہل علاقہ سے ملاقات کی عوامی مسائل سنے اور اپنی جانب سے جاری کاموں کے حوالے سے عوامی رائے لی علاقے میں جاری قیص شیخ کی جانب سے صفائی مہم پر اہل علاقہ نے شکریہ ادا کیا اس موقع پر قیص شیخ نے اہل علاقہ کو خوشخبری دی کہ آئندہ چند دنوں میں علاقے پانچ روٹی کے تندور فعل ہوجائیں گے ان تندوروں سے اہل علاقہ کومفت روٹی کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا اس پر مزید یہ کہ علاقہ میں کئی کلینک بھی چند روز میں کام کرنا شروع کردیں گے ان کلینک سے عوام کو معیاری صحت کی سہولیات مفت میں میسر آئیں گی اور شہر کے مضافات کی اس بسی کے باسیوں کو دور دراز کے علاقوں کی جانب نہیں جانا پڑے گا تندور لگانے کا مقصد یہ کہ آٹے کی قیمت نے عام آدمی کی چیخیں نکال دیں ہیں پیٹ بھر نا دو وقت کی روٹی عام آدمی کے لیئے ایک مسلہ بن گئی ہے اہل علاقہ صفائی کے نامناسب انتظامات پر پہلے ہی سراپا احتجاج ہیں جبکہ دوسری جانب روٹی کو بھی عام آدمی سے چھینا جارہا ہے صفائی کے ناقص انتظام پر علاقائی ایم پی اے ،ایم این اے صاحبان کی کارکردگی پہلے ہی سوالیہ نشان ہے اور وفاقی حکومت بھی آٹے کے بحران کی وجہ سے عوام کے دلوں سے اتر گئی ہے تبدیلی کے نام پر عام آدمی کو بھوک میں مبتلہ کیا جارہاہے اس ضمن ہم میدان میںآکر عوام کی خدمت کے لیئے کوشاں ہیں ہم حکومت کی جانب اور انتظامیہ کی جانب نہیں دیکھ رہے ہیں ہمارا مقصد صرف اس نازک وقت میں عوام کی خدمت ہے جس طرح کراچی شہر کی مضافاتی بستیوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے یہ ایک شرم ناکاک عمل ہے