مودی, مودی کی حکومت اور کشمیر میں مودی کی فوج کی دہشت گردی کو بے نقاب کرتا رہوں گا

چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی پریس کانفرنس۔
Shocking writing of Rehman Malik
بھارت کے 44 بنکوں نے ایک بیلین ڈالر کے مشتبہ ٹرانزیکشن کئے ہیں، سینیٹر رحمان ملک

امریکہ کیطرف سے جاری کردہ رپورٹ کی مطابق بھارت کی 44 بنک مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث پائے جاتے ہیں، سینیٹر رحمان ملک

پاکستان کا ایک مشتبہ ٹرانزیکشن پایا گیا تھا اور ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ میں ڈالا گیا، سینیٹر رحمان ملک

بھارت کیخلاف اقدامات لینے کےلئے ایف اے ٹی ایف کے صدر کو دو خطوط لکھ چکا ہوں، سینیٹر رحمان ملک

ایف اے ٹی ایف کا سلوک پاکستان کیساتھ امتیازی ہے، سینیٹر رحمان ملک

بھارت منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ میں ریاستی سطح پر ملوث ہے، سینیٹر رحمان ملک

2015 سے کہہ رہا ہوں کہ بھارت داعش کی مالی اعانت کر رہا ہے، سینیٹر رحمان ملک

آر ایس ایس را کے ذریعے داعش کے دھشتگردوں کو تربیت دے رہے ہیں، سینیٹر رحمان ملک

بھارت کا مقصد داعش کو پاکستان و دیگر ہمسایہ مملک کیخلاف استعمال کرکے غیرمستحکم کرنا ہے، سینیٹر رحمان ملک

بھارت کی ایجنسی را داعش کے ذریعے افغانستان امن پراسیز کو برباد کر رہا ہے، سینیٹر رحمان ملک

جنرل قمر جاوید باجوہ کا افغانستان امن عمل میں سب سے اہم کردار رہا ہے، سینیٹر رحمان ملک

وقت کی ضرورت ہے کہ ہم بحیثیت قوم ہر اختلاف کو بالائے تاک رکھ کر پاکستان کی سلامتی کیلئے یکجا ہوجائے، سینیٹر رحمان ملک

2014 میں ہندوستانی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول داعش کے سربراہ سے ملاقات کرنے عراق گئے تھے، سینیٹر رحمان ملک

اجیت ڈوول کا مقصد داعش و آر ایس ایس کے دہشت گردی کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانا تھا، سینیٹر رحمان ملک

میں نے اپنی تین کتابوں و مضامین میں داعش، راء و آر ایس ایس کے گٹھ جوڑ کا تفصیلی جائزہ دیا ہے، سینیٹر رحمان ملک

ہندوستان داعش کو پاکستان ، چین اور دیگر ممالک کے خلاف استعمال کرنے کیلئے موزوں سمجھتا ہے، سینیٹر رحمان ملک

امریکی جریدے فارن پالیسی نے ہندوستان کو داعش کو نیا چہرہ قرار دیکر میری پیشنگوئی کی تصدیق کردی ہے، سینیٹر رحمان ملک

اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں داعش کی بھارت میں پھیلاؤ کو تشویشناک قرار دیا ہے، سینیٹر رحمان ملک

اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ ہندوستان کی دو ریاستوں کیرالہ اور کرناٹک میں داعش دہشت گردوں کی ایک قابل ذکر تعداد موجود ہے، سینیٹر رحمان ملک

اقوام متحدہ نے رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ برصغیر پاک و ہند میں القائدہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، سینیٹر رحمان ملک

ہندوستان کا پاکستان میں داعش کے ذریعے پراکسی جنگ جاری رکھنے کا خفیہ منصوبہ ہے، سینیٹر رحمان ملک

بھارت بلوچستان ، کے پی کے اور دیگر حصوں میں داعش اور را کے ذریعے دھشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے، سینیٹر رحمان ملک

بھارت کا مقصد چار اہداف کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش ہے، سینیٹر رحمان ملک

۱۔ بھارت اپنے ایجنٹوں کے ذریعے پراکسی وار اور داعش کی سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا، سینیٹر رحمان ملک

۲۔ بھارتی میڈیا اور دوسرے ہم خیال میڈیا ہاؤسز میں پروپیگنڈا کے ذریعے پاک فوج کو کمزور کرنے کی کوشش کرنا، سینیٹر رحمان ملک

۳۔ آنے والے مہینوں میں پاکستان کے سیاسی طبقے کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں سے پاکستان میں امن کو سبوتاژ کرنا، سینیٹر رحمان ملک

۴۔ ایف اے ٹی ایف اور دیگر بین الاقوامی فورم کے ذریعہ پاکستان کو دباؤ میں رکھنا، سینیٹر رحمان ملک

کسی بھی جمہوری ملک میں احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے، سینیٹر رحمان ملک

ہر حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ احتجاج کرنے والوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرے، سینیٹر رحمان ملک

اپوزیشن جماعتیں اپنے ایجنڈے میں مہنگائی بھی شامل کرے، سینیٹر رحمان ملک

مجھے کئی سرکاری ملازمین نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کو صرف دو وقت کا کھانا کھلا رہے ہیں، سینیٹر رحمان ملک

موجودہ فرقہ ورانہ اختلافات کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، سینیٹر رحمان ملک

بھارت سمجھتا ہے کہ پاکستان کو فرقہ ورانہ اختلافات کے ذریعے کمزور کیا جا سکتا ہے، سینیٹر رحمان ملک

ہم شیعہ سنی سب پاکستانی بھائی ہیں اور ایکدوسرے سے پیار و محبت کرتے ہیں، سینیٹر رحمان ملک

آنے والے دنوں میں پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دی جائیگی، سینیٹر رحمان ملک

ہمیں دشمن کے چالوں سے واقف ہونا چاہئے تاکہ دشمن اپنی ناپاک عزائم میں ناکام ہو، سینیٹر رحمان ملک

حکومت انا کو ختم کرے ملک کے مفاد کیں اپوزیشن کیساتھ ملکر معاملات کا حل نکالے، سینیٹر رحمان ملک

حکومت دشمن کو ہمارے اندرونی اختلافات سے فائدہ اٹھانے نہ دے، سینیٹر رحمان ملک

میں مودی, مودی کی حکومت اور کشمیر میں مودی کی فوج کی دہشت گردی کو بے نقاب کرتا رہوں گا

اقوام متحدہ میں صرف ترکی نے کشمیریوں کے مسئلے پر ہمارا ساتھ دیا

یہ حکومت کا کام ہے کہ وہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کو بے نقاب کرے

ابھی تک ہم مقبوضہ کشمیر میں کسی انسانی حقوق کے وفد کو بھجوانے میں ناکام ہیں

یہ درست وقت ہے کہ ہم بھارتی سیاہ کاریوں, منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کو بے نقاب کرے

آنے والے وقت میں بھارت اس کو پاکستان کے خلاف استعمال کرے گا