ملک میں بھارتی چینلز دکھانےکی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، پاکستانی ڈی ٹی ایچ دسمبر تک مارکیٹ میں آجائےگا۔ چیئرمین پیمرا

کراچی ۔ چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کا کہنا ہے ملک میں بھارتی چینلز دکھانےکی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، جوکیبل آپریٹرزبھارتی چینل دکھائیں گے ان کےخلاف کارروائی ہوگی، پاکستانی ڈی ٹی ایچ دسمبر تک مارکیٹ میں آجائےگا۔ چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کیبل آپریٹرزکےساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے ، کیبل آپریٹرزبھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، ہم کیبل آپریٹرزکے کاروبار کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ چیئرمین پیمرا کا کہنا تھا ملک میں بھارتی ٹی وی چینلزدکھانےکی اجازت نہیں، بھارتی چینلز دکھانےکی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، کیبل آپریٹرز پاکستانی چینلز کو آگے لیکر آئیں۔محمدسلیم بیگ نے کہا کیبل ایسوسی ایشن نےآخری بارسبسکرپشن فیس میں کمی کامطالبہ کیاتھا، کیبل آپریٹرزکی سالانہ فیس میں کمی کردی ہے، سالانہ فیس24روپےسےکم کرکے12روپےکردی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا نومبر تک پاکستانی ڈی ٹی ایچ لانچ ہو جائے گا اور دسمبر تک مارکیٹ میں آجائےگا ، جوکیبل آپریٹرزبھارتی چینل دکھائیں گے ان کےخلاف کارروائی ہوگی، کیبل آپریٹرسےدرخواست ہےہم سےتعاون کریں ہم آپ سے کریں گے۔ چیئرمین پیمرا نے کہا بھارتی چینل کے خلاف مہم میں 15ہزارآلات ضبط کیے گئے ، بھارتی چینلزکے خلاف مہم کوپورے ملک تک پھیلایاجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈی ٹی ایچ سے مقامی تاجروں کو بہت فائدہ ہوگا، نومبر تک مقامی ڈی ٹی ایچ متعارف کرادیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں