اپوزیشن تحریک میں ریاست کودرپیش اصل چیلنج مذہب کارڈ کا استعمال ہے : فواد چودھری

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک مدرسے کے بچوں کے ڈنڈا بردار جلوس اورمذہبی جذبات سلگانے کی کوشش ہے ، اس تحریک سے فرقہ ورانہ کشیدگی میں اضافہ ہوگا اوراس تحریک کا پرتشدد ہونا بھی بعید ازقیاس نہیں ،ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سنجیدہ تجزیہ نگار اس تحریک کوانتشار کااستعارہ ہی سمجھے گا

یاد رہے کہ پی ڈی ایم نے 16 اکتوبر سے ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر رکھا ہے۔اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف پہلا جلسہ گوجرانوالہ میں جبکہ دوسرا جلسہ 18 اکتوبر کو کراچی میں، تیسرا جلسہ 25نومبر کو کوئٹہ جبکہ 13 دسمبر کو لاہور میں جلسہ ہوگا

Courtesy gnn news