گندم اسکینڈل کا اہم ملزم گرفتار، سنسنی خیز انکشافات متوقع


Oct 11, 2020
سکھر(بیور ورپورٹ)نیب سکھر کی گھوٹکی میں کاروائی ،گندم اسکینڈل کے ایک اہم ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب سکھر کی جانب سے صوبے میں گندم اسیکنڈل کی جاری تحقیقات کے دوران ایک اہم۔پیش رفت سامنے آئی ہے نیب سکھر کی ایک ٹیم نے گھوٹکی ضلع میں کاروائی کرتے ہوئے ایک اہم ملزم مقامی فلور مل مالک اشوک کمار کو گرفتار کرلیا ہے نیب ذرائع کے مطابق گندم کی غیرقانونی خرید وفروخت میں ملزم کا اہم کردار رہا ہے اس سے تفتیش کے دوران سندھ میں اربوں روپے کی گندم کی خوردبردمیں ملوث بڑے بڑے نام سامنے آنے کا امکان ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم نے محکمہ خوراک کے افسران کا فرنٹ مین بھی تھا نیب حکام نے اس کی گرفتاری کے بعد اسے سکھر کیں نیب عدالت میں پیش کرکے اس کا پندرہ روزجسمانی ریمانڈ لیکر اس سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔