سعودی وزارت افرادی قوت کی جانب سے روزگار پروگرام کا آغاز

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے سپر اور ہائپر مارکیٹ میں 17 ہزار سعودی شہریوں کے لیے روزگار پروگرام شروع کیا ہے، مقامیوں کو ملازمت سے قبل ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ مملکت میں خوراک مراکز پر سعودائزیشن کا منصوبہ نافذ کیا جارہا ہے اس مقصد کے لیے سعودیوں کو تربیتی پروگرامز بھی کرائے جائیں گے

روزگار پروگرام کے تحت سترہ ہزار سعودیوں کو سپر اور ہائپر مارکیٹس میں نوکریاں دی جائیں گی جن میں عورتیں بھی شامل ہیں، اس منصوبے کو رواں سال کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔

ایک اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب کی سپر مارکیٹس میں کارکنوں کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار ہے، جن میں سے 37 ہزار سعودی ہیں، سپر مارکیٹس میں سعودائزیشن کی شرح 35 فیصد ہے۔

دوسری جانب ہائپر مارکیٹس میں بھی ان کی شرح 35 فیصد ہی ہے۔ ہائپرمارکیٹ کے کل کارکنوں کی تعداد 48 ہزار ریکارڈ کی گئی جن میں 16 ہزار سعودی ملازمین ہیں

Courtesy ARY news