عوامی اجتماعات سے کرونا پھیلنے کا خدشہ ہے۔ حنید لاکھانی

جلسے جلوسوں سے کرونا کے بڑھنے کے امکانات کو ردنہیں کیا جاسکتا۔
اپوزیشن بغض عمران کے چکر میں لوگوں کی زندگیوں سے نہ کھیلے۔
حکومت کو پی ڈی ایم کے جلسے جلوسو ں سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔
کراچی (10اکتوبر(2020
تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے ملک میں کرونا کی دوسری لہر پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اپوزیشن والے عوام کی زندگیوں کا احساس کریں سب کو معلوم ہے کہ ان کی تحریک صرف اقتدار کاحصول ہے اس سے عوام کی فلاح وبہبودکا کوئی تعلق نہیں ہے، جلسے جلوسوں سے کرونا کے بڑھنے کے امکانات کو ردنہیں کیا جاسکتاملک میں کرونا کی دوسری لہر حکومت کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے عوامی اجتماعات سے کرونا پھیلا تو اس کی ذمہ دار اپوزیشن پر عائد ہوگی لہذااپوزیشن بغض عمران کے چکر میں لوگوں کی زندگیوں سے نہ کھلیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے،چوروں کی کوئی بھی تحریک عمران خان کی حکومت کو نہیں گراسکتی،حکومت کو پی ڈی ایم کے جلسے جلوسو ں سے کوئی پریشانی نہیں ہے مگر اس بات کا ڈر ضرور ہے کہ جوکرونا کی دوسری لہر ملک بھر میں چل پڑی ہے اس سے عوام کو کوئی نقصان نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی تحریک سے تحریک انصاف کی حکومت کو گرانا دیوانے کا خواب ثابت ہوگا،اور ان تحریکوں میں جس کسی نے قانون اپنے ہاتھ میں لیا اس کا ذمہ داربھی وہ خود ہوگا ہم اپوزیشن کی باتوں کا جواب قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر دے رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے لوگ ایک خطرناک راستے پر چل رہے ہیں ان کا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے کہ بس کسی نہ کسی طرح سے وفاقی حکومت کو گراناہے چاہے اس سے عوام اور ملک کو کسی بھی پریشانی اور مصیبت سے ہی کیوں نہ گزرنا پڑے،جبکہ اس ملک کا ہر ایک شخص اس بات کو بھی اچھی طر ح سے جانتاہے کہ ملک میں موجود ہ معاشی صورتحال کی خرابی کے ذمہ دار گزشتہ حکومتوں کی ناکامیاں اور لوٹ مار کا تسلسل ہے جس کا خمیازہ آج تک عوام کو بھگتنا پڑرہاہے،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کو جب حکومت ملی تو اس وقت ملک کی معاشی صورتحال تباہی کے دہانے ہر پہنچ چکی تھی،انہوں نے مزید کہاکہ کچھ لوگ اقتدر کی لالچ میں اندھے ہوکر حکومت کے خلاف عوام کو بھڑکارہے ہیں یہ وہ سابقہ حکمران ہیں جنھوں نے ہمیشہ قومی خزانے کو اپنے باپ داداکی جاگیر سمجھا جنھیں آج ملک کا امن وسکون ایک آنکھ بھی نہیں بھارہاہے۔
جاری کردہ۔میڈیا ڈیپارٹمنٹ حنید لاکھانی۔0300-9283501