پاک سر زمین پارٹی کا اعلیٰ سطحی وفد گلگت بلتستان، خیبرپختونخواہ اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے چھ روزہ دورے پر کراچی سے روانہ ہوگیا۔

صدر پاک سر زمین پارٹی انیس قائم خانی کی قیادت میں پاک سر زمین پارٹی کا اعلیٰ سطحی وفد گلگت بلتستان، خیبرپختونخواہ اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے چھ روزہ دورے پر کراچی سے روانہ ہوگیا۔

پاک سر زمین پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد میں مرکزی سینئیر وائس چیئرمین اشفاق منگی، مرکزی وائس چئیر مین شبیر قائم خانی اور مرکزی جوائنٹ سیکریٹری آفاق جمال شامل ہیں۔

صدر پاک سر زمین پارٹی انیس قائم خانی کی قیادت میں وفد گلگت بلتستان، خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد میں مختلف شخصیات، برادریوں اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اہم وفود سے ملاقات کریں گے۔

صدر پاک سر زمین پارٹی انیس قائم خانی گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے پارٹی کی سرگرمیوں اور تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔

صدر پاک سر زمین پارٹی انیس قائم خانی خیبرپختونخواہ میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے، کارکردگی کا جائزہ اور وفود سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

صدر پاک سر زمین پارٹی انیس قائم خانی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں
پاک سر زمین پارٹی کے دفتر کا افتتاح بھی کریں۔

چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کراچی سے گلگت تک وفاق کی علامت ہیں۔ انیس قائم خانی

کراچی سے گلگت بلتستان تک قوم پاک سر زمین پارٹی کے پرچم تلے متحد ہورہی ہے۔ انیس قائم خانی

شعبہ نشر و اشاعت
پاک سر زمین پارٹی