حلیم عادل شیخ-کنری حملہ کیس میں باعزت بری

کراچی/عمرکوٹ/میرپورخاص(پریس ریلیز تاریخ 2020-10-10) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کراچی سے عمرکوٹ پہنچے کنری حملہ کیس کے حوالے سے سول جج اینڈ جڈٰیشل مئجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں سول جج رسول بخش درس سے کنری حملے کا فیصلہ سناتے ہوئے حلیم عادل شیخ سمیت پی ٹی آئی رہنما جانشیر جونیجو، حاجی نثار آرائین، محمد اویس ، محمد عمر، سید مرتضیٰ شاہ کو کنری حملہ کیس میں باعزت بری کر دیا۔ حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ یکم نومبر 2019 کو سانحہ تیز گام کے شہداء کی جنازہ نماز میں شرکت کے لئے کنری آئے تھے تیمور ٹالپر، ایس ایس پی اعجاز شیخ نے ہم پر حملہ کروایا تھا جس پر ہمارا کیس درج کرنے کے بجائے پولیس نے ہم پر ہی جھوٹا اغوا کا مقدمہ بنایا تھا جس کا فیصلہ آجا سنایا گیا ہے۔ جس میں فتح حق اور سچ کی ہوئی ہے۔ حلیم عادل شیخ کے کیس کی پیروری ایڈووکیٹ بھگوان داس اور امتیاز چنا نے کی تھی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے عمرکوٹ اور میرپورخاص میں پاکستان زندہ آباد کرپشن مٹائو سندھ بچائو کے عنوان سے ریلیاں نکالی گئیں ریلی کی قیادت پی ٹی آئی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ، نثار آرائیں، جانشیر جونیجو، اکبر پلی، دوست محمد میمن، نعیم عادل شیخ ،علی میرجت، سمیر میر شیخ امام الدین کیریو، عنایت رند، ارسلان بروھی، عمران قریشی سمیت پی ٹی آئی کے صوبائی رہنمائوں نے کی۔ ریلی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں و شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی عمرکوٹ میں ریلی تین تلوار سے نکالی گئی جو مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی اختتام پذیر ہوئی۔ میرپورخاص میں راجا عبدالحق ہائوس سے اللہ والا چوک تک ریلی نکالی گئی ریلی میں پی ٹی آئی میرپورخاص کے صدر آفتاب قریشی، راجا عبدالحق سمیت دیگر رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ آباد، کرپشن مٹائو سندھ بچائو کے نعرے لگائے۔
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا گزشتہ ہفتے لاڑکانہ سے نعرہ لگایا گیا تھا نہ کھپے نہ کھپے زرداری پارٹی اور بلاول نہ کھپے آج عمرکوٹ اور میرپورخاص میں بھی یہی نعرہ لگایا گیا پوری سندھ میں ریلیاں نکالیں گے کرپٹ سندھ حکومت کا خاتمہ کریں گے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا تھرپارکار میں ہزاروں بچے بوکھ و افلاس سے مر گئے سندھ حکومت نے کچھ نہیں کیا سندھ کے لوگوں کو ایڈز لگوا دی، کتوں سے کٹوا دیا لیکن بلاول نے کبھی سندھ کی عوام کے حقوق کی بات نہیں کی ہے۔ اب سارے چور جمع ہوکر اپنی کی ہوئی چوریاں کو بچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں بلاول کہتے ہیں عمران خان کے خلاف تحریک چلائیں گے اور خود اپنی تحریک مولانا کو ٹھیکے پر دے دی ہے ان کو پی ڈی ایم کو سربراہ بنادیا ہے۔ عمران خان کو 22 کروڑ عوام نے منتخب کیا ہے پوری عوام ان کے ساتھ ہے آپ چور جمع ہوکر کچھ نہیں کر سکتے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا گھر جانے کی تیاری بلاول کرو سندھ سے آپ کی حکومت کا بھی خاتمہ ہونے والا ہے۔سندھ میں کرپشن مٹائو سندھ بچائو تحریک کا آغاز ہوچکا ہے بلاول کو اگر تحریک چلانی ہوتی تو اپنے صوبے میں کرپشن، زیادتی، مظالم کے خلاف چلاتے بلاول کیا تحریک چلائیں گے پہلے بھی دھرنا مولانا کو ٹھیکے پر دیا ہے اس بار پوری تحریک مولانا کے حوالے کر کے ڈیزل اور حلوے کا بندوبست کا ہے۔اس تحریک کے پیچھے پ پ اور ن لیگ ہے۔سامنے مولانا کو لایا جارہا ہے۔ یہ جماعتیں جب حکومت میں تھیں تب نوٹ کو عزت دینے ک بات کرتے تھے اب جب جیلوں میں جارہی ہیں تو ووٹ کو دینے کی بات کرتے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا عمرکوٹ میں اقلیتی برادری، نہڑی برادری غوثیہ جماعت کے لوگوں پر پ پ والے نے ظلم کیا ضلع عمرکوٹ کے سیلاب متاثرین سڑکوں پر موجود ہیں سندھ حکومت نے کوئی امداد نہیں کی ہے عوام بے یارو مددگار سڑکوں پر بیٹھی ہے۔ میرپورخاص، سانگھڑ سمیت آدھی سندھ پانی میں ڈوب گئی لیکن بلاول نے عوام میں جانے کے زحمت تک نہیں کی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا عمران کو 22 کروڑ عوام نے سلیکیٹڈ کیا ہے اس عوام ہمارے ادارے بھی شامل ہیں جو پاکستان زندہ آباد کا نعرہ لگاتے ہیں سندھ کارڈ سندھ کی عوام کے پاس ہے سندھ کارڈ پیپلزپارٹی سے ڈسکارڈ ہوچکا ہے عمران خان نے سندھ کے پچاس لاکھ لوگوں کو ساٹھ ارب روپے کرونا میں دیئے آج بھی این ڈی ایم اے کی طرف سے سیلاب متاثرین کی مدد کی جارہی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا پی ڈی ایم ڈاکو موومنٹ ہے جنہوں نے ملک کو لوٹا سارے ایک ساتھ جمع ہوچکے ہیں۔ الطاف حسین نے جس گھاٹ کا پانی پیا ہے نواز شریف نے بھی وہی پانی پی لیا ہے۔ غداروں کے سینگ یا دمب نہی ہوتی یہی لوگ ہوتے ہیں جو پاکستان سے باہر بیٹھ کر ہمارے اداروں، فوج اور ملک کو کمزور کرنے کی بات کرتے ہیں۔ مودی کی دادی کو ساڑی اور جندال سے نواز شریف کی یاری عوام بھولی نہیں ہے۔جب ہمارا کپتان کنٹینر پر تھے عوام نے ساتھ دیا اللہ نے انہیں سیلکٹ کیا ہے آج تم لوگ سب کنٹیروں پر ہو اور عمران خان وزیر اعظم پاکستان ہیں۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی ٹانگوں میں اب جان نہیں رہی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں پیپلزپارٹی اپنے وزیروں اور مشیروں کے زریعے سندھ کو برباد کیا ہے یہ کرپشن مٹائوں سندھ بچائو ریلی پاکستان کو زندہ آباد کرنے کے لیے نکالی جارہی ہے۔

جاری کردہ محمد علی بلوچ میڈیا کوآرڈینیٹر حلیم عادل شیخ