بزدار حکومت کاایک اوروعدہ پورا،پولیس کو 571گاڑیاں مل گئیں


وزیراعلیٰ آفس میں تقریب کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نئی گاڑیوں کی چابیاں حوالے کیں
وزیراعلیٰ نے نئی پولیس گاڑیوں کا معائنہ بھی کیا،آئی جی کی گاڑیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ
500 نئی گاڑیاں تھانوں کو، 47 گاڑیاں ہائی وے پٹرولنگ پولیس اور 24 گاڑیاں ایلیٹ فورس کو ملیں گی
ماضی میں پولیس کو سیاست زدہ کر کے وسائل سے محروم رکھا گیا، بہترین وسائل دئیے، عوامی امنگوں کے مطابق ڈلیور کرنا ہو گا
پولیس کو سیاست سے پاک کر کے درکار وسائل دئیے، پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی:وزیراعلیٰ عثمان بزدار
لاہور10 اکتوبر: بزدار حکومت نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب پولیس کو 571 نئی گاڑیاں فراہم کر دیں -وزیر اعلی آفس میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعلی عثمان بزدار نے نئی گاڑیوں کی چابیاں پولیس کے حوالے کیں -وزیر اعلی عثمان بزدار نے پولیس کے لئے آنے والی نئی گاڑیوں کا معائنہ کیا-انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے وزیر اعلی عثمان بزدار کوپولیس گاڑیوں کی فراہمی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کو وسائل فراہم کرنے کا وعدہ پورا کیا ہے – 500 نئی گاڑیاں تھانوں کو دی جائیں گی- 47 گاڑیاں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو دی جائیں گی جبکہ 24 گاڑیاں ایلیٹ فورس کو ملیں گی- وزیراعلیٰ نے کہاکہ پولیس کو سیاست سے پاک کر کے درکار وسائل فراہم کئے ہیں – گاڑیاں فراہم کر نے سے پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی- ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو گاڑیاں دے کر گشت کا سسٹم بہتر کریں گے – ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی فعالیت سے دیہی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گی -وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ ماضی میں پولیس کو سیاست کی نذر کر کے وسائل سے محروم رکھا گیا- جائز مطالبات پورے کئے،پولیس سے بہتر کارکردگی کی توقع ہے -پولیس کو بہترین وسائل دے رہے ہیں – پنجاب پولیس کو عوام کی امنگوں کے مطابق ڈلیور کرنا ہو گا- تقریب میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود اور فواد چوہدری، چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر اور وزیر اعظم کے مشیرمرزا شہزاد اکبرنے خصوصی شرکت کی-صوبائی وزراء میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ اور اعلیٰ حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی-
٭٭٭٭
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور فون نمبر 99201390 042
ہینڈ آؤ ٹ نمبر1600
وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا ڈیرہ غازی خان میں جرائم پیشہ افراد کا مقابلہ کرتے ہوئے باڈر ملٹری پولیس کے شہید جوان سجاد حسین قیصرانی کو خراج عقیدت
لاہور10 اکتوبر: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کا مقابلہ کرتے ہوئے باڈر ملٹری پولیس کے شہید جوان سجاد حسین قیصرانی کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیاہے-وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے شہید جوان سجاد حسین قیصرانی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیاہے- شہید جوان سجاد حسین قیصرانی نے بہادری کیساتھ جرائم پیشہ عناصر کا مقابلہ کیا۔ شہید جوان نے فرض کی ادائیگی میں اپنی زندگی پاک دھرتی پر قربان کی۔ حکومت کی تمام تر ہمدردیاں شہید جوان سجاد حسین قیصرانی کے خاندان کے ساتھ ہیں۔شہید جوان سجاد حسین قیصرانی کے خاندان کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔
٭٭٭٭
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور فون نمبر 99201390 042
ہینڈ آؤ ٹ نمبر1601
وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا وہاڑی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی او رکوچ کے تصادم میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس
لاہور10 اکتوبر: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے وہاڑی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی او رکوچ کے تصادم میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حادثے میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ زخمی مسافروں کے علاج معالجے میں کوئی کسر ا ٹھا نہ رکھی جائے-وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی او ر تعزیت کااظہار کیاہے-وزیراعلی نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے-