جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان پر قاتلانہ حملہ پر شدید مذمت کرتا ہوں-سید ناصر حسین شاہ

جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان پر قاتلانہ حملہ پر شدید مذمت کرتا ہوں : صوبائی وزیر اطلاعات و و مذہبی ا ±مور سندھ سید ناصر حسین شاہ

کراچی 10 اکتوبر: صوبائی وزیر برائے اطلاعات، بلدیات و مذہبی امور سید ناصرحسین شاہ نے جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان اور ان کے ڈرائیور پر قاتلانہ حملہ اور اس کے نتیجہ میں ان کی شہادت پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولاناڈاکٹر محمد عادل اور انکے رفیق پر قاتلانہ حملہ اس شہر اور صوبے کے امن کو ثبوتاژ کرنے کی سازش ہے. سیدناصر حسین شاہ نے کہا کہ آج ایک جانب صوبے اتحاد بین المسلمین کی مثال قائم کی جارہی ہے تو دوسری جانب دہشتگرد اس کے خلاف اپنی کارروائیاں کررہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب اور انکے خاندان کی دین کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور قوم ایک جئید عالمِ دین سے محروم ہوگئی۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب پر حملے کی فوری تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے قاتلوں کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر اطلاعات و مذہبی امورسندھ سید ناصر ح ±سین شاہ نے مزید کہا کہ انشاءاللہ بہت جلد قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرو جمیل عطا فرمائے( آمین) ۔