*کراچی تھیٹرفیٹول۔آرٹس کونسل* ساتواں کھیل

*کراچی تھیٹرفیٹول۔آرٹس کونسل* ساتواں کھیل :💜💙💚💛🧡❤️👍
Investigation Cell
کلثوم آفتاب کی تحریروھدایات میں منفرد انداز کا علاماتی ڈرامہ ثابت ھوا۔ زندگی کی تین مختلف جیتے جاگتے کردار ملزمان کےطورپر ایک علامتی تحقیقاتی مرکزلائے جاتے ھیں۔الزامات یا جرائم کی وضاحت کے بناتحقیقاتی افسر کےتندوتیز سوالات اور ملزمان کے بے گناہ ھونے کے ردعمل سے ھدایتکارہ نے مہارت سے ڈرامہ آگے بڑھایا۔کلثوم آفتاب تھیٹر کی دنیا میں ھمہ جہت فنکارہ اور ھدایتکارہ حیثیت سے دس سال سے منسلک ھیں. NAPA گریجویٹ اور آرٹس کونسل اکیڈمی میں نئے آنیوالوں کی تعلیم و تربیت بھی کررھی ھیں۔ Investigation Cell میں تحقیقات کے لئے لائے گئے بظاھر بے گناہ نظرآنیوالے کرداروں اور تحقیقاتی افسر کی پرفارمینس نے اسکرپٹ کا اصل پیغام وضاحت سے پہنچایا۔ ایک کم مراعات یافتہ طبقے کا فرد اپنی احساس محرومی اور زیادتیوں کے سبب ذھنی طور سے اس زمین سے ناطہ توڑکر اپنےآپ کو ھزاروں میل دوربیٹھا اوباماقرار دے رھا ھے۔دوسرا کرداربرقعہ پوش خاتون اپنے نظریات پراٹل اوربے لگام آزادی نسواں کے خلاف ھے۔تیسرا کردار خاتون ادیبہ جسے خود کلثوم نے بڑےاعتماد، محنت اوربےباکی سےادا کیا،اسپر سچائیوں کوچھپاکر سماج کو گمراہ کرنے کا الزام ھے۔خوبصورت علاماتی اشاروں سے مزین مکالموں سے ڈرامے کا حسن نکھرا تھا مگر کچھ الفاظ جنکا ذکر ڈرامے سے پہلے کردیا گیا تھا کہ سماج میں ناپسند کئے جاتے ھیں۔شاید کرداروں حقیقی رنگ دینے کے لئے ضروری سمجھے گئے۔اتنے ضروری نظر نہیں آئے۔ تینوں کرداروں کے سامنے انکے اندر بسنے والے اصل لوگ لائے گئے اوراپنے کو اوباما قرار دینے والا کردار اپنےحقیقی روپ کی سچائیوں کی بنا پر اعتراف کرتاھے۔برقع پوش خاتون کے اندر کا کردار ایک سخت گیر، اپنے اصولوں پر پابند مرد نکلتا ھے۔ اور وہ اعتراف کر لیتی ھے ۔ادھر تیسرے کردار رائٹرخاتون کے اندر کم عمری میں محرومیوں غربت اور ظلم و زیادتیوں کا شکار بچی نکلتی ھے جو حقائق چھپا کر سماج میں جھوٹ اور اضطراب پھیلانے پر پھانسی کی مستحق قرار پاتی ھے۔ڈرامے کی تھیم سے اتفاق یا اختلاف ایک طویل علمی بحث ھے لیکن ڈرامے کا مجموعی تاثر اور خصوصاً علاماتی اور تکنیکی اعتبار سے رائٹر کو پھانسی دیا جاناھدایت کارہ کی ذھانت ظاھرکرگیا۔ٹیم میں اوباما کے کردار میں وجدان شاہ نے شکست خوردہ سوچ اور محرومی کاشکار جوانوں کے نمائندہ کاکردار اچھا نبھایا، نظریاتی خاتون کی اداکاری بھی غیر روائتی اور متاثر کن رھی، لیکن ان کرداروں کے اصل روپ ادا کرنے والے تینوں کردار خصوصاً معصومیت کی سمبل بچی نے بہت متاثر کیا۔تحقیقی افسرآواز اور تاثرات پر اچھا قابو رکھنے والے فراز،آسیہ کے ساتھ فہمیدہ بلوچ،اسفندیاراورجاوید اعوان نے اپنے کرداروں کے ساتھ ناانصافی نہیں کی۔ احمد شاہ ٹیم اس فیسٹول کے ساتھ ادب اور تھیٹر کے مثبت سمت سفر میں خاصی منزلیں طے کرنے میں کامیاب نظر آرھی ھے۔
اقبال لطیف۔
آرٹسٹس لائژن کمیٹی۔آرٹس کونسل۔