کرکٹر نسیم شاہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے دستبردار

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ گروئن انجری کے باعث نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے دستبردار ہوگئے۔

نسیم شاہ کی جگہ وقاص مقصود کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، نسیم شاہ اب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں رپورٹ کریں گے
نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں موجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا میڈیکل پینل شاہین شاہ آفریدی کی انجری کا بغور جائزہ لے گا۔

خیال رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں نسیم شاہ سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کر رہے تھے