زمبابوے کرکٹ بورڈ کا ریکی وفد لاہور پہنچ گیا

زمبابوے کرکٹ بورڈ کا ریکی وفد انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے لاہور پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کے لیے زمبابوے کرکٹ بورڈ کا ریکی وفد انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گیا، وفد کی آج مقامی ہوٹل میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی جائے گی
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد کل قذافی اسٹیڈیم میں بائیو سیکیور ببل اور دیگر انتظامات کا جائزہ لے گا، اس کے علاوہ وفد سیکیورٹی اور میڈیکل حکام سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔

ذرائع کے مطابق وفد لاہور میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد راولپنڈی کا دورہ کرے گا، دورے کے دوران زمبابوے سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مزید کہا گیا ہے کہ سیریز کے وینیوز میں ملتان کی جگہ لاہور کو شامل کیا گیا ہے۔