ایک اور تھانیدار گرفتار،،،، مقدمہ درج-

ایک اور تھانیدار گرفتار،،،، مقدمہ درج——

سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے غفلت برتنے پر ایک اور تھانیدار کو گرفتار کروا دیا——

چوکی انچارج طارق شہید کمبوہ سب انسپکٹر ارشد کےخلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج،،،، حوالات میں بند——

سب انسپکٹر ارشد علی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجی ہوٹل میں ریڈ کیا تھا——

سب انسپکٹر ارشد علی پر ہوٹل چیکنگ کے دوران طالبہ کو ہراساں کرنے کا بھی الزام تھا——

واقعہ پر سی سی پی او لاہور نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کو حکم دیا تھا——

ایس پی صدر نے چوکی انچارج طارق شہید کمبوہ سب انسپکٹر ارشد کو انکوائری میں قصور وار ٹھہرایا——

انکوائری آفیسر کی رپورٹ کی روشنی میں سب انسپکٹر کےخلاف 155 سی کا مقدمہ درج——

کسی بھی اہلکار کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں—- محمد عمر شیخ

پولیس اپنے قانونی دائرہ میں رہ کر فرائض سرانجام دے—- سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ