فہد مصطفیٰ نے پھر سہرا سجا لیا

پاکستان کے مشہور اداکار فہد مصطفیٰ نے ایک مرتبہ پھر سہرا سجا لیا ہے ۔سہرا سجا کر وہ گھوڑی پر بیٹھ گئے اور بارات لے کر چل پڑے ۔ اس مرتبہ وہ راجو کے کردار میں دولہا بنے ہیں ان کے نئے پروجیکٹ کا نام (جب راجو دولھا بنا) رکھا گیا ہے جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں ایک تصویر میں فہد ماتھے پر سہرا سجا کر گھوڑی پر بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کی بارات جا رہی ہے ۔ یہ پروجیکٹ کب ناظرین کے سامنے آئے گا اس کے بارے میں ابھی انہوں نے تفصیلات بیان کرنے سے گریز کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں