حکومت کا گھریلو ملازمین کے حوالے سے اہم فیصلہ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے گھریلو ملازمین کی آن لائن درآمد کے سلسلے میں ثالثی کا نظام بحال کردیا ہے، اس پرعمل درآمد 7 اکتوبر 2020 سے کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزیر کا کہنا ہے کہ ریکروٹنگ ایجنسیاں 120 دن کے اندر گھریلو ملازم مہیا کرنے کی پابند ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ تاخیر کی صورت میں تیس دن کی توسیع خودکار نظام کے تحت ہوجائے گی البتہ ریکروٹنگ ایجنسی کو 120دن سے زیادہ کی تاخیر پر معاہدے کی رقم سے پندرہ فیصد کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

سعودی وزارت افرادی قوت نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اگر ریکروٹنگ ایجنسی 150 دن کے اندر گھریلو عملہ فراہم کرنے میں ناکام رہی تو ایسی صورت میں عملہ درآمد کرنے والے شخص کے ساتھ ایجنسی کا معاہدہ ختم ہوجائے گا اور ریکروٹنگ ایجنسی کو فیس 20 فیصد جرمانے کے ساتھ واپس کرنا ہوگی

Courtesy Ary news