آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نو متعین نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ان کی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایڈمرل امجد خان کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارک باد دی، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ توقع ہے ان کی قیادت میں پاک بحریہ نئی بلندیاں طے کرے گی۔

اس موقع پر امیر البحر ایڈمرل امجد خان نیازی نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ بھی پڑھی۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر کو ایڈمرل امجد خان نیازی نے بطور نیول چیف پاک بحریہ کی کمان سنبھالی تھی، ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22 ویں سربراہ ہیں

Courtersy Ary news