28ویں سینئرمینجمنٹ کورس کیلئے 118افسران کی نامزدگی

وفاقی حکومت نے 28ویں سینئر مینجمنٹ کورس (ایس ایم سی) کیلئے وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کے 118 افسران کی نامزدگی کر دی ہے‘ اگلے گریڈ میں ترقی کیلئے ایس ایم سی لازمی کورس ہے‘ نامزد افسران لاہور، کراچی، پشاور کے سنٹرز کے علاوہ آن لائن بھی شمولیت کر سکیں گے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کی گئی نامزدگی فہرست کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 8 افسران، پولیس سروس کے 8 افسران، سیکرٹریٹ گروپ کے 6 افسران، پاکستان کسٹمز سروس کے 8 افسران، ان لینڈ ریونیو سروس کے 9 افسران، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے 15 افسران، فارن سروس آف پاکستان کے 7 افسران، وزارت اطلاعات سے 2 افسران، وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات سے 2 افسران، وزارت مواصلات سے 2 افسران، وزارت تجارت، وزارت دفاع سے ایک، ایک، وزارت ریلوے سے 5 افسران، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ایکس کیڈر کے 2اور دیگر محکموں کے بھی افسران شامل ہیں۔