فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔دفاعی چیمپین رافیل نڈال اور جو کو وچ نے ٹائٹل کی جنگ میں جگہ بنالی ہے

فرانس کے دارلحکومت اور خشبویئں کے شہر پیرس میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلم ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال نے دلچسپ اورسنسنی خیز مقابلہ کے بعد ارجنٹینا کے ڈیگو شوورڈزمین کو پچھاڑ دیا،سیڈ نمبر دو رافیل جو اپنے اعزاز کا دفاع کر رہے ہیں، انکی جیت کا اسکور چھ تین،چھ تین اور سات چھ رہا،دوسرے سیمی فائنل میں نواک جو کو وچ نے ایک مشکل مقابلہ کے بعد اپنے حریف یونان کے اسٹیفنوز کو پانچ سیٹ کے مقابلہ میں قابو کیا،یونانی ہیرو اسٹیفنوز نے سربیا کے جو کو وچ کو سخت پریشان کیا۔ لیکن جو کو وچ نے اپنے تجربہ کے بل بوتے پر چھ تین،چھ دو، پانچ سات،چار چھ اور چھ ایک سے فتح حاصل کر لی۔ ماہرین نے اتوار کے روز کھیلے جانے والے فائنل ٹاکرا کے لئے کلے کورٹ ماسٹر ہسپانوے اسٹار رافیل نڈال کو فیورٹ قرار دیا ہے،واضح رہے کہ رافیل نڈال سب سے زیادہ بارہ بار اس ایونٹ کی ٹرافی حاصل کر چکے ہیں ،اور اس سال وہ تیرویں بار یہ ٹائٹل جیت کر اپنے ہی ریکارڈ کو بہتر کریں گے