سندھ کی حکمران جماعت کی اعلیٰ سطح شخصیات کی گرفتاری کا امکان

کراچی (امداد سومرو) دی نیوز کو معلوم ہوا ہے کہ آنے والے دنوں میں سندھ کی حکمران جماعت کے سیاستدانوں اور بیوروکریٹس سمیت کچھ اعلیٰ سطحی شخصیات کی گرفتاری متوقع ہے جیسا کہ بعض صوبائی وزراء، وزیر اعلیٰ سندھ اور بیوروکریٹس سمیت ان کیانکوائریاں قومی احتساب بیورو (نیب) میں اہم مرحلے میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سمیت سندھ کے 10 سے زائد کابینہ ارکان کے خلاف نیب کراچی اور نیب سکھر میںبہت سی انکوائریاں جاری ہیں۔ نیب کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سمیت متعدد اہم وزراء اور حکمران جماعت کے رہنماء نیب کے راڈار پر ہیں اور جاری انکوائریوں کے علاوہ ان کے خلاف کچھ مزید تازہ انکوائریاں شروع کی جائیں گی۔

—-jang—-report—-