روس میں ہونیوالے مذاکرات کامیاب، آرمینیا اور آذربائیجان جنگ بندی پر متفق

آرمینیا اور آذربائیجان میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو گا۔ 27 ستمبر سے شروع ہونے والی جنگ میں 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ماسکو میں ہونے والی ملاقات میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی جو دس گھنٹے تک جاری رہی۔ ایک مشترکہ بیان میں سیز فائر معاہدے کا اعلان کیا گیا، آرمینیا اور آذربائیجان میں جنگ بندی پر عملدرآمد کا آغاز آج سے ہوگا۔

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان 27 ستمبر سے شروع ہونے والی جنگ میں 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جنگ کے باعث ہزاروں افراد کو متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی بھی کرنا پڑی، دونوں ممالک کے درمیان نگورنو کارا باخ سے متعلق تنازعہ 1990ء سے چل رہا ہے۔

Courtesy duniya news