دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کا ایک اور بڑا قدم

… اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں سے متعلق قرارداد1267پرعملدرآمد کے لئے رہنما اصول(پالیسی گائیڈ لائنز) جاری کردئیے
… سیکریٹری خارجہ محترمہ تہمینہ جنجوعہ نے باضابطہ تقریب میں پالیسی گائیڈ لائنز جاری کیں
… وزارت خارجہ میں منعقدہ تقریب میں وفاقی و صوبائی نمائندوں، مالیاتی اداروں، قانون نافذ کرنے اور عملدرآمد سے متعلق دیگر اداروں کے افسران کی شرکت
… رہنما اصول اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں قومی کمیٹی نے تیار کئے ہیں
… اقوام متحدہ کی قرارداد 1267کے تحت القاعدہ اور داعش جبکہ 1988کے تحت طالبان پر پابندیوں سے متعلق تادیبی اقدامات کئے گئے تھے
… سب سے زیادہ جانی ومالی نقصان اٹھانے کے باوجود پاکستان نے بے مثال قومی عزم،اجتماعی دانش و قربانی اور مستقل جدوجہد سے دہشت گردی کا پانسہ پلٹ دیا: تہمینہ جنجوعہ کا تقریب سے خطاب
… دہشت گردی کے عفریت کے خلاف قوم کا اجتماعی طرزعمل، سکیورٹی فورسز اور دیگر اداروں کی موثراور جامع حکمت عملی کارگر ثابت ہوئی: تہمینہ جنجوعہ
… پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جس طرح کامیابیاں حاصل کی ہیں اس کی اور مثال ملنا مشکل ہے : سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کاخطاب
… دہشت گردی کے خاتمے کے عمل میں اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی پاسداری کو پاکستان نے ہمیشہ مقدم رکھا ہے : تہمینہ جنجوعہ
… اقوام متحدہ کے چارٹر سات کے تحت لاگو پابندیوں سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں کے موثر اطلاق کو بھی یقینی بنایا گیا : سیکریٹری خارجہ
… پالیسی گائیڈ لائنز کی موجودگی میں تمام فریقین کو مزید موثر انداز میں اقوام متحدہ کی نافذ کردہ پابندیوں پر عملدرآمد کرانے میں مدد ملے گی : تہمینہ جنجوعہ
… گائیڈ لائنز کے اجراء کے موقع پر وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل انسداد دہشت گردی نے شرکاء کو تفصیلات سے آگاہ کیا، سوالات کے جواب بھی دئیے
… رہنما اصول عالمی پابندیوں سے متعلق قراردادوں، دہشت گردی کے لئے سرمایہ کی فراہمی روکنے کے عالمی معیارات کے عین مطابق وضع کئے گئے ہیں
… وفاقی حکومت 4 مارچ 2019ء کو پہلے ہی یواین سکیورٹی کونسل (فریزنگ اینڈ سیزر) آرڈر مجریہ 2019ء جاری کرچکی ہے
… گائیڈ لائنز http://www.mofa.gov.pk/documents/1267-Guidelines.pdf سے حاصل کی جاسکتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں