ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل ہی بلدیاتی سہولتوں کو بہتر بناسکتی ہے، ارشاد سوڈھر


ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر نے کہا ہے کہ جاری ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل ہی بلدیاتی سہولیات کو بہتربناسکتی ہے بلدیہ جنوبی کی انتظامیہ کیجانب سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام کو مستقبل کے تقاضوں کے تحت بھرپور اہمیت دی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہراہ عبداللہ شاہ غازی کلفٹن پر مشینی استرکاری کے جاری کاموں کے معائینے کے موقع پر کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر اختر علی شیخ، ایس ای عبدالرزاق جونیجو اور ایکسین اظہر حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ارشاد علی سوڈھر نے کہا کہ ہماری اوّلین ترجیح عوام کی خدمت ہے جس کیلئے ہم ترقیاتی کام تیزی سے مکمل کرارہے ہیں۔