وزیر اعظم موٹر وے ریسٹ ایریاز پر اشیاء خوردونوش کی زائد قیمتوں پر برہم

تفصیلات کے مطابق موٹر وے ریسٹ ایریاز میں اشیاء خوردونوش کی زائد قیمتوں پر شہریوں نے شکایات درج کرائیں اور وزیر اعظم عمران خان نے سیٹزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔ وزیر عمران خان نے موٹر وے ریسٹ ایریاز پر اشیاء خوردونوش کی زائد قیمتوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور ناجائزہ منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی ہے جبکہ وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ نے وزارت مواصلات،این ایچ اے اور آئی جی موٹر وے کو مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ناجائزہ منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور موٹر وے ریسٹ ایریاز پر قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی ٹیم مختص کی جائیں،ٹیمیں موٹر وے ریسٹ ایریاز پر دن اور رات باقاعدگی سے چھاپے ماریں اور ٹیمیں ضلعی انتظامیہ سے ضرورت پڑنے پر مدد کسی بھی وقت لے سکتی ہیں۔

Courtesy gnn news