فواد چودھری کا اپوزیشن کو کورونا کے پیش نظر جلسے جلوس ملتوی کرنے کا مشورہ

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپوزیشن کو کورونا کے پیش نظر 3ماہ کےلیے جلسے جلوس ملتوی کرنے کا مشورہ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر این سی او سی نے نئے ایس او پیز جاری کیے ہیں،سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے اور 3 ماہ کے لیے جلسے جلوس ملتوی کریں، اپوزیشن تحریک بھی اگلے سال تک ملتوی کر دے،زندگی کا احترام کریں۔

Courtesy gnn urdu