انڈے کے عالمی دن کے سلسلے میں ,لائف اسٹاک کے وزیر عبدالباری خان پتافی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح شہر قائد میں بھی انڈے کے عالمی دن کے سلسلے میں کورنگی  پولٹری ریسرچ آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لائف اسٹاک کے وزیر عبدالباری خان پتافی، ایم پی اے شاہینہ بلوچ، یوسف مرتضی بلوچ، ڈی جی انسٹیٹوٹ ڈاکٹر نذیر کلہوڑو، ڈائریکٹر فنانس عابد حسین ڈی جی ریسرچر ارشد حسین کلہوڑو، ڈاکٹر صلاح الدین، ڈاکٹر ہریش، ملک آصف سمیت ڈاکٹرزاور مختلف اسکولوں کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لائف اسٹاک اینڈ فشری کے وزیر عبد الباری خان پتافی کا کہنا تھا انڈے کا عالمی دن صرف سال میں ہم ایک دن مناتے ہیں انڈے کی آگاہی سے متعلق تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز کو مختلف علاقوں میں انڈے کی آگاہی سے متعلق پروگرام کریں عوام کو انڈے کے فوائد بتائیں انڈے میں وٹامن اے بی سی ہےکیلشیم کی کمی کو ختم کرتا ہے انڈے اور سی فوڈ فیسٹیول کا سلسلہ بہت جلد شروع کریں گے آئندہ سال ہم انڈے کا عالمی دن اسمبلی میں منائیں گے وٹامن کا حل 12 روپے میں با آسانی دستیاب ہےہماری بہت سے غلطیاں ہیں جو کہ میں خود اقرار کرتا ہوں ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کی آج سے ڈیوٹی لگا رہا ہوں کہ ہر ماہ کی انڈے کی آگاہی سے متعلق رپورٹ دے گے