واٹربورڈ کے اعلیٰ افسران مفتیان دین،علماء کرام، آئمہ مسا جد،مزارات و خانقاہوں کے منتظمین اور میلاد کمیٹیوں سے ملاقات کرکے فراہمی ونکاسی آب سے متعلق علاقائی مسائل معلوم کریں گے

کراچی (                   )واٹربورڈ ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ ربیع الاول کے دوران شہر میں دستیاب پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کیلئے فول پروف اقدامات کرے گا، وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈسید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر ماہ ربیع الاول سے قبل ہی واٹربورڈ نے اس ضمن میں اقدامات کا آغاز کردیا ہے، واٹربورڈ کے اعلیٰ افسران مفتیان دین،علماء کرام، آئمہ مسا جد،مزارات و خانقاہوں کے منتظمین اور میلاد کمیٹیوں سے ملاقات کرکے فراہمی ونکاسی آب سے متعلق علاقائی مسائل معلوم کریں گے،اس سلسلے میں ضروری احکامات جاری کردیئے گئے ہیں،یہ بات ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے اہلسنت رابطہ کونسل پاکستان کے صدر سید مسرور ہاشمی کی قیادت میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی، وفد میں اہلسنت رابطہ کونسل پاکستان کے رہنما جاوید علی، عبدالرحمن، فاروق نقی اور عمیر قادری شامل تھے،ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ ماہ ربیع الاول سے قبل وہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے واٹربورڈ کے اقدامات کا ازخود جائزہ لیں گے،انہوں نے بتایا کہ میلاد النبی ﷺ کی محافل، مساجد،مزارات،خانقاہوں اور جلوسوں کی گزرگاہوں کے اطراف سیوریج کی نکاسی،ٹوٹی ہوئی گٹروں کی مرمت،کھلے مین ہولوں پر ڈھکن اور رنگ سلیب رکھنے کا کام ہنگامی بنیادوں پرکیاجارہا ہے،مفتیان دین،علماء کرام، آئمہ مسا جد،مزارات و خانقاہوں کے منتظمین اور میلاد کمیٹیوں کی جانب سے موصولہ شکایات سمیت اگر کسی علاقہ سے سیوریج کی شکایات موصول ہوئیں تو، وہاں فوری طور پرمشینری اور افرادی قوت بھیج کران شکایات کا ازالہ کیا جائے گا،سیورکلیننگ،جیٹنگ اور راڈنگ مشینوں کو24  گھنٹے تیار رکھاجائے گا، متعلقہ افسران کو ہدایت کردی گئی ہے کہ مرمت طلب مشینری کی فوری مرمت کرالی جائے، فراہمی آب سمیت سیوریج  پمپنگ اسٹیشنوں کو بجلی کے تعطل کی صورت میں جنریٹر کے زریعے چلایا جائے،انہوں نے کہا کہ سپرنٹنڈنگ انجینئر ٹینکرز اینڈ ہائیڈرنٹس سیل اور فوکل پرسن برائے ٹینکرز سیل محفل میلاد اورجلوسوں کی گزرگاہوں پر ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے،اس سلسلے میں کوئیک رسپانس سینٹرز اور شکایات مراکز کو کو مزید فعال کیا جائے گا،اس موقع پر سید مسرو ر ہاشمی نے کہا کہ واٹربورڈ نے ماہ ربیع الاول خصوصاً عید میلاد النبی(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے موقع پرفراہمی ونکاسی آب کے خصوصی اقدامات کیئے، جس پر واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر سمیت تمام ملازمین مبارکباد کے مستحق ہیں، قوی امید ہے کہ اس سال بھی واٹربورڈ اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھے گا،وفد کے ارکان نے شہر کے بعض علاقوں میں فراہمی ونکاسی آب کے مسائل کی نشاندہی کی اور مطالبہ کیا کہ ماہ ربیع الاول سے قبل نشاندہی کردی مسائل حل کردیئے جائیں،ایم ڈی واٹربورڈ نے ان مسائل کے فوری حل کیلئے اجلاس میں موجود چیف انجینئر واٹرغلام قادر عباس اور چیف انجینئرسیوریج سعید شیخ کو فوری ہدایات جاری کیں۔ ہینڈ آؤٹ نمبر20-10/kwsb/pro/09/05          رضوان حیدر  انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر، کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ