سندھ کے جزائر سندھ کی عوام کی ملکیت ہیں,وفاق کو کسی بھی صورت میں سندھ کی عوام اپنی ملکیت پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے.

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ


سندھ کے جزائر سندھ کی عوام کی ملکیت ہیں,وفاق کو کسی بھی صورت میں سندھ کی عوام اپنی ملکیت پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے. یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی. انہون نے مزید کہا کہ پاکستان اور سندھ کی عوام کے حقوق کے لئے شہید ذوالفقار اور شہید بینظیر بھٹو نے جدوجھد کی اور اپنی جانیں قربان کیں, چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی ہرمحاظ پرغیر جمھوری قوتوں کے خلاف میدان میں ہیں. سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کررہی ہے. انہوں نے کہا کہ سندھ کے گورنر نے تسلیم کیا کہ جزائر سندھ کی ملکیت ہیں اور دوسرے وزیر نے کہا کہ جزائر وفاق کی ملکیت ہیں, یہ تضاد ختم ہونا چاہیے. قائم علی شاہ نے کہا کہ عمران خان صاحب کو صاف الفاظ میں کہنا چاہیے کہ جزائر سندھ کی ملکیت ہیں, عمران خان کو یہ بھی کہنا چاہیے کہ جزائر کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی.