انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکانات روشن

کراچی: انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹٰم پاکستان بھیجنے پر غور شروع کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق انگلش ٹیم کے متحدہ عرب امارات سے 5 دن کے لیے پاکستان آنے کا امکانات روشن ہونے لگے، انگلینڈ کی ٹیم جنوری کے آخر میں یو اے ای میں موجود ہوگی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے پاکستان میں 3 ٹی ٹوینٹی کھیلنے پر غور جاری ہے
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کرکٹرز راشد لطیف، شعیب اختر سمیت دیگر نے انگلش کرکٹ بورڈ سے جوابی دورہ کرنے کے لیے آوازیں اٹھائی تھیں۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کورونا وائرس کے دوران انگلش سرزمین پر پہنچی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی توینٹی میچز کی سیریز کھیلی گئی تھی۔

انگلش ٹیم نے قومی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے شکست دی تھی جبکہ ٹی ٹوینٹی سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔

خیال رہے کہ رواں مہینے اکتوبر اور نومبر میں زمبابوے کے ساتھ 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز اور ٹی 20 میچز ملتان اور راولپنڈی اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے، ون ڈے میچز 30 اکتوبر، یکم اور 3 نومبر کو کھیلے جائیں گے، جس کے بعد 3 ٹی ٹوینٹی میچز 7، 8 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

زمبابوے اسکواڈ کے 2 کو وِڈ نائنٹین ٹیسٹ کیے جائیں گے، ایک ٹیسٹ ہرارے میں روانگی سے قبل 48 گھنٹوں کے دوران کیا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ اسلام آباد پہنچنے کے فوراً بعد کیا جائے گ