16 سالہ لڑکی ایک دن کی وزیراعظم مقرر

فن لینڈ میں 16 سالہ لڑکی کو ایک دن کا وزیراعظم مقرر کردیا گیا
ایوا مورتو نامی 16 سالہ لڑکی نے فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مرین سے 7 اکتوبر کو وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ لیا اور وہ ایک دن کے لیے بطور وزیراعظم اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی رہیں۔

اس اقدام کا مقصد بچوں کی عالمی مہم کے تحت لڑکیوں کے لیے ٹیکنالوجی کے شعبے میں زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے
ایک دن کی وزیراعظم بننے والی لڑکی کو میڈیا نے وہی پروٹوکول دیا جو سنا مرین کو دیا جاتا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے باہر نکلنے کے بعد میڈیا نمائندگان ایوا مورتو کے منتظر تھے، جنہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال سے نوجوان کچھ نیا کرنے کے لیے اور مستقبل کے حوالے سے بڑوں کو بہت کچھ سکھا سکتے ہیں