اسپشل اکنامک زونز سے متعلق وزیراعظم کے بڑے فیصلے

وزیراعظم کی زیرصدارت اسپیشل اکنامک زونز کے بورڈ آف اپروول کا اجلاس ہوا جس میں ڈیویلپرز اور کوڈیویلپرز کےلیےموجودمواقعوں پر گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں 3اسپیشل اکنامک زونز اور نیشنل سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک اسلام آبادکی منظوری دی گئی۔اسپیشل اکنامک زون چین پاکستان رائیونڈ کے ساتھ ساتھ اسپیشل اکنامک زون سندھ کی بھی منظوری دی گئی

ہ اسپیشل اکنامک زونز کی تعداد بڑھ کر20 ہوجائےگی، اسپیشل اکنامک زون سیل آف پلاٹ ریگولیشنز سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ مزیدمشاورت ایک ماہ میں مکمل کرکےپروپوزل بھیجاجائےگا۔

اجلاس میں نجی شعبہ سے اپروول کمیٹی میں 2ممبران کی تقرری کی منظوری بھی دی گئی، 2 ممبران بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل میں شامل ہوں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زونز میں گیس و بجلی کی فراہمی اولین ترجیح ہے، متعلقہ ادارے گیس، بجلی اور ضروریات سےمتعلق جلدکام کریں، اسپیشل زونزمیں سہولتوں کی دستیابی کی رپورٹ جلدپیش کی جائے۔

courtesy ARY news