ہزار گنجی واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو فالفور گرفتار کرکے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ سردار عبدالرحیم

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جی ڈی ای کے انفارمیشن سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے کوئٹہ کے علاقہ ہزار گنجی میں ہونے والے بم دھماکہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد پر سخت افسوس اور دلی ھمدردی کا اظہار کیا ہے اور واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کے دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کے درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کریں۔ انہون نے مزید کہا کے واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو فالفور گرفتار کرکے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ شدت پسند سوچ کے حامل افراد معاشرے میں ناسور ہیں جن کا خاتمہ انتہائی ضروری ہوگیا ہے انہوں نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں زخمیوں کے علاج معالجہ کے بہتر انتظامات کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں