شہبازشریف کی اہلیہ و بیٹیوں سمیت 10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دے دی، جس کے بعد شہباز شریف کی اہلیہ ،2 بیٹیوں سمیت 10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے گئے ، جبکہ شہباز شریف کا نام پہلے ہی ای سی ایل میں شامل ہے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹی رابعہ عمران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں پیش کرنے کا حکم دیا تھا ، لیکن جب گزشتہ سماعت کے دوران نیب کے زیر حراست اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت پیش کیا گیا تو شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ عمران کے وکیل نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری نہ کرنے کی استدعا کی اور موقف اختیار کیا کہ رابعہ عمران ٹرائل میں پیش ہو جائیں گی، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے جائیں گے

Courtesy gnn news