آڈیٹر جنرل پاکستان کی گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات

کراچی08 اکتوبر۔ آڈیٹر جنرل پاکستان جاوید جہانگیر نے آج گورنر اسٹیٹ بینک باقررضا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ملاقات کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک نے احتسابی عمل اور اور بہتر مالی نظم و نسق کے ضمن میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے کردار کو سراہا۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے سرکاری فنڈ کے اخراجات میں شفافیت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا علاوہ ازیں آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سندھ اور بلوچستان کے آڈٹ افسران سے بھی ملاقات کی جن ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سندھ ،ڈائریکٹر جنرل آڈٹ بلوچستان ڈائریکٹر جنرل آڈٹ لوکل کونسل بلوچستان شامل تھے۔ آڈیٹر جنرل نے 2020-21 کے آڈٹ پلان کے پہلے کوارٹر کا بھی جائزہ لیا خصوصا کووڈ19 کے دوران اخرا جات کا جائزہ بھی لیا آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے روایتی آڈٹ کے بجائے جن میں عوامی دلچسپی کے امور شامل ہوں کے آڈٹ کو ترجیح دی جائے انہوں نے کہا کہ آڈیٹر اسٹیک ہولڈرز اور عوام کی توقعات کے معاملات پر توجہ دینا چاہئے اس موقع پر ڈائرےکٹر جنرل آڈٹ میاندادراہوجو نے آڈیٹر جنرل کو اپنے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا
ہینڈآﺅٹ نمبر۔۔۔